حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ دفاعی میزائل پروگرام صرف ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہے اور اس پر مذاکرات یا کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہو سکتا۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا: ایران کے دفاعی میزائل پروگرام کا مقصد ملک کو کسی بھی جارحانہ حملے سے محفوظ رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا: ایران کا میزائل پروگرام ملک کے دفاع کے لیے ہے، مذاکرات کے لیے نہیں۔ ایران کی دفاعی صلاحیتیں کسی بھی دشمن کو حملے سے روکنے کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ایرانی قوم اور ادارے اپنے فرائض پر توجہ مرکوز اور اپنے کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مغربی ممالک کے دوہری رویے پر بھی تنقید کی اور کہا: ایران کے دفاعی میزائل پروگرام کو خطرہ ظاہر کیا جاتا ہے، جبکہ اسرائیل کو جدید ہتھیار فراہم کیے جارہے ہیں۔ یہ واضح تضاد اور اخلاقی ناکامی ہے، جس کا امریکہ اور اسرائیل کے حامی ممالک ذمہ دار ہیں۔









آپ کا تبصرہ